Android AppiOS App

نفرتیں ،عداوتیں ، تعصب اور جہالت

  ہفتہ‬‮ 13 اپریل‬‮ 2019  |  21:04

آج تک انسان ایسا کچرا دان نہیں بنا سکا ، جس میں وہ اپنی نفرتیں ‘عداوتیں ، تعصب اور جہالت کو پھینک سکے۔ بڑا انسان وہ ہے ‘ جس کی محفل میں کوئی خود کو چھوٹا نہ سمجھے!۔ حق کے راستے پر چلنے میں سب سے بڑی سختی یہ ہے کہ انسان تنہا رہ جاتاہے ۔۔۔!۔

لڑائی یہ ثابت نہیں کرتی کہ کون سچا ہے یہ ثابت کرتی ہے کہ کون طاقتور ہے۔ ہمیشہ ڈروکہ ماں نفرت فریاد سے آسمان کی طرف ہاتھ اٹھائے۔بوعلی سینا مجھے پھول اورماں میں کوئی فرق نظر نہیں آتا۔ نادرشاہ سخت سے سخت دل کوماں کی پرغم آنکھوں سے موم کیا جا سکتا ہے۔ علامہ اقبال

ہمیشہ وہی جھکتا ہے ، جسے رشتوں کی قدر ہوتی ہے۔ یہ ٹھیک ہے کہ

تم ایک گلاب نہیں بن سکتے ، مگر اس کا یہ مطلب تو نہیں کہ تم ایک کانٹا بن جاؤ۔ یہاں ایک راز کی بات ہے، اور وہ میں تمہیں بتا ہی دیتا ہوں کہ جو شخص کانٹا نہیں بنتا، وہ بالآخر گلاب بن جاتا ہے۔ جب سورج غروب ہونے لگتا ہے تو چھوٹے آدمیوں کے سائے بھی بڑے ہو جاتے ہیں۔ اشفاق احمد

صدقہ تمہیں ہزار آفتوں مصیبتوں پریشانیوں اور امتحان کے کٹھن مراحل سے نجات دلاتا ہے‘ مسکراہٹ بھی بہترین صدقہ ہے۔فکر کے درخت کو صبر کا پانی دیتے رہنا چاہئے تاکہ آنے والی نسلیں خوشحال زندگی بسر کر سکیں۔زندگی گزارنے کا صیح لطف اسی میں ہے کہ آپ کا دل محبت اور دماغ عقل سے بھرا ہو۔بلندی سے کھڑے ہو کر نیچے حقارت سے مت دیکھیں بلکہ یہ سوچیں کہ کبھی آپ بھی نیچے کھڑے تھے۔کسی پر کیچڑ مت اچھا لو اس سے دوسروں کے کپڑے خراب ہوں یا نہ ہوں پر تمہارے ہاتھ ضرور خراب ہو جائیں گے۔مانگو گے تو تمہیں دیا جائے گا‘ ڈھونڈو گے تو پاؤ گے اور دروازہ کھٹکھٹاؤ گے تو وہ تمہارے لئے کھولا جائے گا۔

دن کی بہتر ین پوسٹ پڑھنے کے لئے لائف ٹپس کے فیس بک پیج پر سینڈ میسج بٹن پر کلک کریں

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎