Android AppiOS App

فرانس نے جیش محمد کے بانی مولانا مسعود اظہر کے سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

  جمعہ‬‮ 15 مارچ‬‮ 2019  |  16:15

فرانسیسی حکومت نے جیش محمد کے بانی اور رہنما مسعود اظہر کے تمام تر اثاثے منجمد کرنے کا اعلان کر دیا ہے اورکہاہے کہ مسعود اظہر کو یورپی یونین کی مشتبہ دہشت گردوں کی فہرست میں بھی شامل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کی وزارت داخلہ، وزارت خارجہ اور وزارت خزانہ کی طرف سے ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا

جس میں جیش محمد کے بانی مسعود اظہر کے تمام تر اثاثے منجمد کرنے کا اعلان کیا گیا ۔ جاری ہونے والے مشترکہ بیان کے مطابق فرانس اس حوالے سے دیگر یورپی ممالک کے ساتھ بھی مذاکرات کرے گا اور کوشش کی جائے گی کہ مسعود اظہر کو یورپی یونین کی اس فہرست میں شامل کیا جائے، جس میں ان افراد

کو شامل کیا جاتا ہے، جن پر شبہ ہو کہ وہ دہشت گردی میں ملوث ہیں۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎