Android AppiOS App

سعودی عرب کا دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کیلئے فنڈز دینے کا فیصلہ،کتنی بڑی رقم دی جارہی ہے؟ تفصیلات منظر عام پر آگئیں

  جمعرات‬‮ 14 فروری‬‮ 2019  |  18:59

سعودی عرب نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم منصوبوں کے لیے فنڈز دینے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں ایم او یو پر دستخط ہوں گے جس میں بجلی کے 5 منصوبوں کیلئے ایک ارب 20 کروڑ 75 لاکھ ریال کے ایم او یو پر دستخط ہوں گے، سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے ساتھ ایم او او کی سمری (آج) جمعرات کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق حاصل دستاویزات کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم کیلئے 37 کروڑ 50 لاکھ سعودی ریال، مہمند ڈیم کیلئے 30 کروڑ اور شونتر منصوبے کیلئے 24 کروڑ 75 لاکھ ریال ملیں گے جبکہ جامشورو پاور پراجیکٹ کیلئے 15 کروڑ 37 لاکھ اور جاگران ہائیڈرو

پاور پراجیکٹ کیلئے 13 کروڑ 12 لاکھ ریال فراہم کیے جائیں۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎