Android AppiOS App

نعلین پاکﷺ کی بازیابی کیلئے ایک بار پھر کوششیں شروع ،ملزم کی نشاندہی میں مدد دینے والے کیلئے کتنے لاکھ انعام کا اعلان کر دیا گیا؟

  بدھ‬‮ 13 فروری‬‮ 2019  |  19:15

محکمہ اوقاف نے ایک مرتبہ پھر نعلین پاکﷺ کے جزو کی بازیابی کیلئے کاوشیں شروع کر دی ہیں جس کے تحت ملزم کی نشاندہی میں مدد دینے والے کیلئے 20لاکھ انعام کا اعلان کر دیا گیا ۔ پنجاب اوقاف آرگنائزیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 31جولائی2002کو بادشاہی مسجد کی تبرکات گیلری سے چوری ہونے والے حضور پاک ﷺ کے نعلین مبارک کے

ایک جزو جس کی پیمائش3-2/4،3-1/9،4-1/8اور وزن 122.9گرام ہے کی بازیابی کیلئے کوئی بھی فرد یا ادارہ پنجاب اوقاف آرگنائزیشن کو مصدقہ اطلاع ، نعلین مبارک کی بازیابی یا اس سلسلہ میں ملزم کی نشاندہی میں مدد دے جسے 20لاکھ روے کا انعام دیا جائے گا اور اس کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا ۔ پنجاب اوقاف آرگنائزیشن کی جانب سے اپیل

کی گئی ہے کہ اس مذہبی و قومی اثاثہ کی بازیابی میں تعاون کریں ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ کوششیں کی گئیں لیکن کوئی کامیابی نہیں ہوسکی ۔سابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی جانب سے بھی نعلین پاک ﷺ کی بازیابی کے لئے نوٹس لیا گیا تھا۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎