Android AppiOS App

ہڈیوں کو مضبوط رکھنے کے 8آسان طریقے

  جمعہ‬‮ 25 جنوری‬‮ 2019  |  14:14

تیز دوڑیںدوڑنے سے صرف آپ کی عمر درازنہیں ہوتی بلکہ روزانہ ایک سے دو منٹ دوڑ نا آپ کو سخت مشقت فراہم کرتا ہے جو ہڈیوں کی صحت کیلئے مفید ہے۔وٹامن ڈی سے بھرپور خوراک لیںوٹامن ڈی ہڈیوں کی کثافت کیلئے ایک اہم جزو ہے کیونکہ یہ آپ کے جسم کو کیلشئم جذب کرنے کیلئے مدد فراہم کرتا ہے۔زیادہ سے

زیادہ زیتون کھائیںایک تحقیق کے مطابق زیتون اورزیتون کا تیل آپ کو طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ فراہم کرتا ہے جو آکسی ڈیٹواور دباؤ اورسوزش،جن سے ہڈیوں کو نقصان پہنچتا ہے،کو کم کرتا ہے۔سبزیاں کھائیںدودھ والی اشیاء ضرور آپ کو کیلشیم اور وٹامن ڈی فراہم کرتی ہے لیکن سبزیاں بھی ایک طاقتور زریعہ ہے۔

مزید یہ کہ سبزیاں آپ کو فائبر ،اور دوسرے ضروری وٹامن فراہم کرتی ہے

اور ان میں کیلوریز بھی کم ہوتی ہیں۔سگریٹ نوشی ترک کردیںسگریٹ چھوڑ دینے کی بہت سی وجوہات ہیں جن میں ہڈیوں کاتحفظ اس فہرست میں سب سے اوپر ہونا چاہیئے۔

سگریٹ پینے سے ہڈیوں کی کثافت میں بے حد کمی آتی ہے۔خوب میوے کھائیںبادام ، کاجو اور مونگ پھلی میگنیشئم کے زبردست زرائع ہیں۔ یہ عنصر ہڈیوں کو سانچے کو بہتر بناتا ہے۔ میگنیشئم ہڈیوں میں کیلشیم جذب ہونے کیلئے ضروری ہے۔سورج میں نکلیںآپ کے جسم میں وٹامن ڈی بننے کا ایک اہم زریعہ سورج کی روشنی ہے۔جتنا وقت آپ باہر سورج کی روشنی میں گزارتے ہیں ہمارے جسم میں وٹامن ڈی قدرتی طور پر بڑھ جاتا ہے۔

اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تا کہ دوسرے لوگ بھی اس سے فائدہ اُٹھا سکیں۔‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎