Android AppiOS App

اسلامی دنیا میں جمعہ کا سب سے مختصر خطبہ کس ملک میں دیا جاتا ہے جو کہ صرف ایک جملے پر مشتمل ہوتا ہے؟جانئے حیرت انگیز معلومات

  جمعہ‬‮ 25 جنوری‬‮ 2019  |  11:08

معروف صحافی ، تجزیہ کار و کالم نگار مظہر برلاس اپنے کالم مٰن ایک جگہ لکھتے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان اور ان کی ٹیم پورے معاشرے کو بہتر کرنا چاہتی ہے بس اس سے ایک گزارش ہے کہ بہتری کی اس خواہش میں انہیں عام انسانوں کا خیال رکھنا چاہئے۔ غربت، افلاس، مہنگائی اور بیروزگاری میں کمی لانی چاہئے، اگر وہ ایسا نہ کر سکے تو پھر سوڈان کی طرز پر ہمارے ہاں بھی جمعے کا خطبہ مختصر کرناپڑے گا۔

صرف آپ کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ دنیا کا مختصر ترین خطبہ جمعہ سوڈان کے شیخ عبدالباقی المکاشفی نے دیا، وہ منبر پر آئے، بیٹھتے ہی فرمانے لگے ’’بھوکے مسکین کے پیٹ میں ایک لقمہ پہنچانا ایک ہزار مساجد کی تعمیر سے بہتر ہے،

صفیں درست فرمائیں، نماز کے لئے کھڑے ہو جائیں۔ ‘‘خدائے لم یزل پاکستان کے لوگوں کو بھوک اور افلاس سے بچائے، یہاں کے حکمرانوں کو عام لوگوں کے لئے آسانیاں فراہم کرنے کی فرصت دے۔