Android AppiOS App

سردی کی شدت میں اضافہ شہر میں برفانی ہوائیں چلنے کا امکان آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کیا ہو سکتا ہے؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

  جمعرات‬‮ 24 جنوری‬‮ 2019  |  18:40

کراچی میں بارش کا باعث بننے والا سسٹم تو شہر کو جل تھل کر کے گزر گیا لیکن اپنے پیچھے سرد موسم چھوڑ گیا ہے۔ شہر قائد کے باسی رواں موسم سرما سے بہت زیادہ لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ دو روز تک وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے نتیجے میں سردی کی شدت بڑھ گئی ہے اور اگلے 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں برفانی ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس کے بعد شہر کا موسم آئندہ دو روز کے دوران زیادہ سرد رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت

9 اور 10 سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔ شہر قائد میں بارش کے بعد آسمان کی بالائی سطح صاف ہو گئی ہے اس کے باعث سورج کی شعائیں

براہ راست زمین پر پڑنے سے دن کے اوقات میں درجہ حرارت بڑھ سکتا ہے۔ اس طرح کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دن میں 25 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔کراچی میں موسم سرما کے رخصت ہونے سے قبل بارش کے بعد جو سردی کی لہر آئی ہے اس نے شہریوں کو سردی سے لطف اندوزہونے کا موقع فراہم کر دیا ہے۔ سردی کے باعث خشک میوہ جات، انڈے، مرغی اور مچھلی کی طلب میں اضافہ ہوگیا ہے، اسی تناسب سے ان اشیا کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎