Android AppiOS App

عمران خان نے ایسا کیا مراسلہ جاری کردیا کہ سرکاری اداروں میں تھرتھلی مچ گئی ،بڑے بڑے بے چین ، مشورے ہونے لگے

  جمعرات‬‮ 24 جنوری‬‮ 2019  |  18:34

وزیراعظم عمران خان کی طرف سے تمام وفاقی،صوبائی،سرکاری نیم سرکاری اداروں کو ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق وفاقی اداروں میں کام کرنے والے تمام افسران وملازمین کی تعلیمی اسناد/ڈگریاں/ڈپلومہ وغیرہ کی تصدیق کا سلسلہ خصوصی بنیادوں پر شروع کیا جائے،اس سلسلے میں پہلے مرحلے پر

تمام وفاقی/سرکاری نیم سرکاری اداروں کارپوریشنز کے ان افسران کی اسناد کی تصدیق کا سلسلہ شروع کیا جائے جو گریڈ17سے22 تک کے عہدے رکھتے ہیں،ان افسران کی اسناد کی تصدیق کے سلسلے میں ان کی ڈگریاں سرٹیفکیٹ سب سے پہلے متعلقہ کالجز،یونیورسٹیوں میں بھیجے جائیں گے جہاں سے متعلقہ افسران اپنی اسناد کی تصدیق کرانے کے بعد ہائیرایجوکیشن(ایچ ای سی) سے بھی تصدیق کرائیں گے،جن افسران کی ڈگریاں ایچ ای سی سے تصدیق ہوں گی انہیں کارآمد سمجھا

جائے گا۔رپورٹ کے مطابق ڈگریوں کی تصدیق کے عمل میں آنے والے اخراجات متعلقہ افراد کے ذمہ ہوں گے اور

وہی اپنی اسناد کی تصدیق کا ذمہ دار ہوگا۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈگریوں کی تصدیق کے علاوہ افسران کا بھی محاسبہ ہوگا جو اپنی تعلیمی قابلیت پوری نہ ہونے کے باوجود اعلیٰ عہدوں پر ٹیکنیکل شعبوں میں ملازمت اختیار کرچکے ہیں۔جعلی ڈگریاں رکھنے والے اور نااہل افسران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جن افسران کی تعلیمی اسناد/ڈگریاں بیرونی ممالک سے جاری کی گئی ہیں وہ اپنی اسناد کی تصدیق بذریعہ فارن افیئر کرانے کے بعد45دنوں کے اندر اسٹبلشمنٹ ڈویژن میں جمع کرائیں وگرنہ انکے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎