Android AppiOS App

شہباز شریف کیلئے آشیانہ ہائوسنگ اسکینڈل میں درخواست ضمانت پر بڑی خوشخبری ، عدالت سے بڑی خبر آگئی

  جمعرات‬‮ 24 جنوری‬‮ 2019  |  14:15

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی آشیانہ ہائوسنگ اسکینڈل میں درخواست ضمانت سماعت کے لیے منظور کرلی گئی۔لاہور ہائیکورٹ میں شہباز شریف کی آشیانہ ہائوسنگ اسکینڈل کیس میں دائر کی گئی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔شہباز شریف کے وکلاء اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آشیانہ ہائوسنگ اسکینڈل سے شہباز شریف کا کوئی تعلق نہیں، انہیں صاف پانی کیس میں بلا کر آشیانہ ہائوسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا جب

کہ رمضان شوگر ملز کیس بھی بے بنیاد ہے۔شہباز شریف کے وکیل نے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت شہباز شریف کی ضمانت منظور کرکے انہیں رہا کرنے کا حکم جاری کرے۔ عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد درخواست

ضمانت سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ڈی جی نیب سے 29 جنوری کو ریکارڈ طلب کرلیا ۔واضح رہے کہ شہباز شریف کو آشیانہ اقبال ہائوسنگ اسکیم اور صاف پانی کیس سمیت مختلف منصوبوں میں کرپشن کے الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کے ساتھ دیگر ملزمان میں احد چیمہ، شاہد شفیق، امتیاز حیدر، بلال قدوائی، اسرار سعید اور عارف بٹ شامل ہیں۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎