Android AppiOS App

والدین کی مرضی سے شادی کرنے والے 10 مشہور بولی وڈ اداکار

  منگل‬‮ 11 دسمبر‬‮ 2018  |  15:59

موجودہ دور میں لَو میرج ایک عام سی بات ہوگئی ہے اور اگر بات بولی وڈ اداکاروں کی کی جائے تو کوئی یہ سوچ بھی نہیں سکتا کہ وہ ماں باپ کی مرضی سے شادی کریں گے۔ لیکن آج ہم آپ کو جن بولی وڈ اداکاروں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں انہوں لَو میرج کے بجائے ارینج میرج کو فوقیت دی اور زندگی بسر کرنے کا فیصلہ کیا۔

وویک اوبرائےوویک اوبرائے اور ایشوریا رائے کے افیئر کے خوب چرچے ہوئے لیکن وویک کے والد سریش نے ان کے لئے ایک لڑکی پسند کی جس سے بعد میں انہوں نے شادی کرلی۔ اس طرح وویک اوبرائے نے لَو کی بجائے ارینج میرج کو ترجیح دی۔شاہد کپوررنبیر کپور سے قبل شاہد کپور بولی وڈ کے الیجبل بیچلر تھے۔

ان کے مختلف اداکاراؤں کے ساتھ افیئر سامنے آئے، کرینہ کے ساتھ ان کا افیئر بہت مشہور ہوا۔ لیکن سال 2015 میں انہوں نے گلیمر کی دنا کے باہر کی لڑکی میرا راجپوت سے شادی کی۔

اس حوالے سے جب شاہد کپور سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا ‘میں ارینج میرج پر یقین رکھتا ہوں’۔راکیش روشنراکیش روشن کی اہلیہ پنکی روشن ڈائریکٹر اوم پرکاش کی بیٹی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق ان دونوں کی بھی ارینج میرج ہوئی تھی۔راج کپورراج کپور بھی اپنی اہلیہ کرشنا راج کپور سے ارینج میرج سیٹ اپ کے تحت ہی ملے۔ شادی سے قبل ان کا افیئر نرگس کے ساتھ چل رہا تھا لیکن انہوں نے محض 22 سال کی عمر میں والد کی مرضی سے شادی کی۔شمّی کپورراج کپور کی طرح شمّی کپور نے بھی ارینج میرج کی۔

اس شادی سے قبل وہ گیتا بلی کے ساتھ شادی کرچکے تھے تاہم گیتا کے انتقال کے بعد بھابھی کرشنا نے ان کے لئے نئی نویلی دلہن تلاش کی جس کے بعد دونوں کی شادی ہوگئی۔نکیتن دھیرنکیتن دھیر نے اپنے والد کی جانب سے پسند کی جانے والی ٹی وی اداکارہ کراتیکا سینگر سے شادی کی۔نیل نتین مکیشرواں برس ہی شادی کے بندھن میں بندھے نیل نتین مکیش اور رُکمنی ساہے بھی ماں باپ کی جانب سے جوڑے میں تشکیل دیئے گئے۔

مادھوری ڈکشتمادھوری نے ڈاکٹر سری رام نینے سے شادی کرکے کروڑوں لوگوں کے دل توڑ دیئے، تفصیلات کے مطابق ان دونوں کا رشتہ ماں باپ کی جانب سے سال 1999 میں لگایا گیا تھا۔ تاہم اب وہ شادی کے بعد امریکا منتقل ہوچکی ہیں۔گووندابولی وڈ کے چیچی ویسے تو بہت شرارتی ہیں لیکن وہ اور ان کی اہلیہ سنیتا بھی ارینج میرج کی بدولت آپس میں ملے۔

گووندا نے اس حوالے سے بتایا کہ ایک دن میں شوٹنگ سے واپس آیا تو ماں نے کہا بیٹا شادی کے لئے یہ وقت بالکل درست ہے اور اگلی ہی صبح ساڑھے 4 بجے سنیتا اور گووندا نے شادی کرلی۔ھنوشراجھنا کے اداکار دھنوش نے ایشوریا سے شادی کی۔ ایشوریا سپر اسٹار رجنی کانتھ کی بیٹی ہیں۔ شادی سے قبل ایک انٹرویو میں دھنوش کا کہنا تھا کہ ہم دونوں کو ماں باپ کی جانب سے پیشکش ہوئی ہے جسے ہم نے قبول کرلیا ہے اور 18 نومبر کو شادی بھی کرلیں گے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎