تباہ کن ابتداء، انتہائی تباہ کن ، عمران خان نے وزیراعظم بنتے ہی ایسا کیا کام کر دیا جو حد سے زیادہ خطرناک ثابت ہو گا؟ صحافی کامران خان نے انتہائی تشویشناک پیشگوئی کر دی

  ہفتہ‬‮ 18 اگست‬‮ 2018  |  22:38

اسلام آباد وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کے لیے نامزد کیے جانے والے امیدوار عثمان بزدار کا اعلان ہوتے ہی ان پر تنقید کا آغاز ہو گیا ہے، اس تنقید پر تحریک انصاف والوں کی پریشانی میں اضافہ ہو رہا ہے، اس موقع پر معروف صحافی کامران خان نے عمران خان کے اس فیصلے کو انتہائی تباہ کن قرار دے دیا ہے، معروف صحافی کامران خان نے سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’تباہ کن ابتداء، تباہ

کن، عمران خان نے کیا کیا، بزدار کا دفاع تو

پی ٹی آئی ہی نہیں کر پا رہی، کیا واقعی پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین میں قتل کا سابق ملزم نیب کا زیر تفتیشی کروڑ پتی غریب جاگیردار ہی میرٹ پر پورا اترا، معروف صحافی کامران خان نے آخر میں لکھا کہ میں پریشان بہت پریشان، 24 گھنٹوں میں ہی عمران خان ریٹائرڈ ہرٹ‘‘

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎