کیا آپ جانتے ہیں کہ ویرات کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کے والد کون ہیں؟ جان کر آپ کو بھی حیرت کا جھٹکا ضرور لگے گا

  جمعہ‬‮ 17 اگست‬‮ 2018  |  19:05

 بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ انوشکا شرما کے والد اجے کمار شرما نے اپنے داماد ویرات کوہلی کو شاعری کی کتاب کا تحفہ دے دیا اور صرف یہی نہیں بلکہ اس پر مصنفہ سے خصوصی طور پر آٹوگراف بھی لیا۔ حال ہی میں انوشکا کے والد نے تیجسوانی دیویا نائک کی کتاب کی تقریب رونمائی میں شرکت کی اور اپنے داماد ویرات کے لیے اسموک اور وسکی نامی کتاب خریدی۔یہ تیجسوانی دیویا کی ایک شاعری کی کتاب ہے جس میں 42 نظمیں شامل ہیں، جو رشتوں پر

مبنی ہیں۔انوشکا کے والد نےخاص طور پر ویرات کو تحفہ

دینے کے لیے تیجسوانی دیویا نائک سے ان کی شاعری کی کتاب پر آٹوگراف بھی لیا۔ یاد رہے کہ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی گذشتہ برس دسمبر میں اٹلی کے شہر میلان میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ اپنی شادی کے موقع پر انوشکا اور ویرات نے تمام مہمانوں کو معروف شاعر رومی کی ایک کتاب تحفے میں دی تھی جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ دونوں کو شاعری سے لگا ہے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎