Android AppiOS App

وہ نسخہ جو آپ کو اپنی عمر سے 10سال چھوٹا بنادے گا

  بدھ‬‮ 4 جولائی‬‮ 2018  |  12:37

 ہرانسان کی ہمیشہ سے خواہش رہی ہے کہ وہ ہمیشہ جوان رہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ عمر ڈھلتی ہے اور بڑھاپا اپنی جگہ بنا لیتاہے۔ہم آپ کو ہمیشہ جوان رہنے کے لئے کوئی آب حیات تو نہیں بتاسکتے لیکن ایک ایسا نسخہ ضرور بتاسکتے ہیں جسے استعمال کرکے آپ اپنی عمر سے 10سال کم نظر آئیں گے۔اس نسخے کے لئے آپ کو مندرجہ ذیل اشیاءکی ضرورت ہوگیآدھا کیلاتین چمچ جو کا دلیہ دہی میں ملا ہوا

ایک چمچ شہدایک انڈابنانے کا طریقہ:کیلے کو انڈے ،شہد اور دیگر اجزائ میں ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اور اس مواد کو اپنے چہرے پر 15منٹ تک لگا رہنے دیں۔یاد رہے کہ اس مواد کو لگانے سے قبل چہرے کو اچھی طرح دھو لیں تا کہ تمام جراثیم اور

مٹی صاف ہوجائے۔یہ ماسک تمام عمر اور جلد کے لوگ لگا سکتے ہیں۔کیلے میں فائبر پایا جاتا ہے جو کہ جلد کے لئے بہت زیادہ مفید ہونے کے ساتھ اسے نرم و ملائم بنا دیتا ہے اور ساتھ ہی چہرے کے کیل مہاسوں کو ختم کرتا ہے۔شہد کی وجہ سے ہماری جلد میں پانی کی کمی ختم ہوتی ہے جبکہ جو اور دہی کے ملاپ سے لیکٹک ایسڈ بنتا ہے جو کہ جلد کو تازہ کردیتاہے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎