ن لیگ کا مکمل صفایا۔۔ پاکستان کا ایسا شہر جس کا کوئی بھی شہری ن لیگ کو ووٹ نہیں دے گا

  منگل‬‮ 26 جون‬‮ 2018  |  13:59

پاکستا ن کا ایسا شہر جہاں کا کوئی بھی شہری ن لیگ کو ووٹ نہیں دے گا۔ تفصیلات کے مطابق انتخابی شیڈول کا اعلان ہوتے ہی ملک بھر میں سیاسی جماعتوں نے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے اور آج کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے اور بہت سے امیدوار آج کے دن اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرارہے ہیں۔ ایسے میں ایک چونکا دینے والی خبر بھی سامنے آچکی ہے

کہ پنجاب کے شہر جھنگ سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے حصول کیلئے۔ کسی بھی امیدوار نے درخواست نہ دی ہے اس طرح

اب جھنگ میں لیگ ن کا کوئی بھی امیدار نہیں ہو گا اور جھنگ کے شہری شیر کے نشان پر مہر نہیں لگا سکیں گے۔واضح رہے کہ جھنگ میں قومی اسمبلی کی تین اور صوبائی اسمبلی کی سات نشستیں ہیں۔حیران کن طور پر ن لیگ کے ضلعی صدر اور سابق ایم پی اے خالد غنی سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم سمیت دیگر سابق اراکین اسمبلی اپنی جماعت کے ٹکٹ کی بجائے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎