اسلام آباد کے نئے ائیرپورٹ پر غیر مرئی مخلوق ہونے کا انکشاف اے ایس ایف اہلکاروں سمیت متعدد افراد بے ہوش انتظامیہ جس کو وہم قرار دیتی رہی جانتے ہیں اسکی حقیقت کیا نکلی؟

  پیر‬‮ 11 جون‬‮ 2018  |  12:13

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر غیر مرئی مخلوق ہونے کا انکشاف۔قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پراسرار اور عجیب نظر آنے اور پھر اچانک غائب ہوجانے والی غیرمرئی مخلوق نے خوف و ہراس پھیلا رکھاہے ۔اس مخلوق کو دیکھ کر اب تک متعدد افراد بے ہوش ہوچکے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی یہ مخلوق 2 بار دکھائی دے چکی ہے اور ہر بار سی سی ٹی وی کیمرہ کی آنکھ میںمحفوظ بھی ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ مخلوق دکھائی دینے کے بعد غائب

ہوجاتی ہے

پھر کیمرے بھی اسے تلاش نہیں کرسکتے ۔ گزشتہ روز اے ایس ایف اہلکار آصف کیانی اور دیگر دو لوگ خوف زدہ ہوکر بے ہوش ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال میں داخل کردیا گیا ۔ بعض لوگ اسے وہم قرار دیتے ہیں تاہم کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہونے والی تصویر شکوک وشہبات کو ختم کررہی ہے ۔انتظامیہ کی جانب سےتاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آسکا۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎