چھ چیزیں کبھی اپنے دفتری کمپیوٹر میں محفوظ نہ کریں

  اتوار‬‮ 10 جون‬‮ 2018  |  14:55

اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر میں ایسی بہت ساری چیزیں محفوظ کردیتے ہیں جو ہمیں نہیں کرنی چاہئیں۔ اپنے ذاتی کمپیوٹر یا موبائل میں چیزوں کو محفوظ کرنا تو پھر بھی مناسب لگتا ہے، لیکن اگر آپ پروفیشنل ہیں اور کسی ادارے سے وابستہ ہیں، تو آپ کو دفتر کے کمپیوٹر میں ایسی چیزیں محفوظ نہیں کرنی چاہئیں جو آپ کے لیے مصیبت پیدا کردیں۔

کامیاب پروفیشنل ماہرین بتاتے ہیں کہ دفتر کے کمپیوٹر میں 6 چیزیں کبھی بھی محفوظ نہیں کرنی چاہئیں، کیوں کہ ان چیزوں کو دفتری کمپیوٹر

میں محفوظ رکھنا آپ کے لیے مصیبت بن سکتا ہے۔ وہ کونسی 6 چیزیں ہیں آئیے ڈان نیوز کے توسط سے جانتے ہیں: ذاتی تصاویر یا ویڈیوز اس میں کوئی شک نہیں کہ ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال کے باعث ذاتی تصاویر کھینچنے اور ویڈیوز بنانے کا رجحان بڑھ چکا ہے اور زیادہ تر افراد ایسا مواد اپنے ورکنگ کمپیوٹر میں بھی محفوظ کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ورکنگ کمپیوٹر میں ذاتی اشیاء کو محفوظ کرنے سے شخصیت پر اثر پڑتا ہے، کیوں کہ ادارہ ذاتی چیزوں کا ریکارڈ رکھنے کی تنخواہ نہیں دیتا۔

نامناسب مواد ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے باعث جہاں کئی سہولیات بھی میسر ہوئی ہیں، وہیں غلط اور نامناسب چیزوں کا بھی تیزی سے پھیلاؤ ہو رہا ہے۔ ورکنگ کمپیوٹر میں ایسا نامناسب مواد نہیں رکھنا چاہئیے جس کے ذریعے آپ کی پروفیشنل زندگی پر اثرات پڑیں۔

کمپیوٹر گیمز اور ویڈیوز کھیل صحت مند ذہن کے لیے اچھے ہیں، لیکن اگر یہی کھیل کام کے دوران بھی کھیلے جائیں تو آپ کا کیریئر مسائل کا شکار ہوسکتا ہے۔ ورکنگ کمپیوٹر میں ویڈیو گیمز کو محفوظ رکھنے سے یہ تاثر ملتا ہے کہ کمپیوٹر کو استعمال کرنے والا شخص کام کے دوران کھیلتا رہتا ہے۔

آپ کے پیشے سے متعلق حساس معلومات اس میں کوئی شک نہیں کہ ہرکوئی اپنے پیشے میں بہتر سے بہتر کارکردگی دکھا کر اپنا کیریئر بہتر بنانا چاہتا ہے، تاہم اس کوشش میں چھوٹی چھوٹی غلطیاں بھی ہوجاتی ہیں۔ ورکنگ کمپیوٹر میں اپنے پیشے سے متعلق چیزیں یا معلومات بھی محفوظ نہیں کرنی چاہئیں، کیوں کہ یہ معلومات کسی اور کی پہنچ میں بھی آسکتی ہیں۔

چونکا دینے والا یا ہنسی مذاق پر مبنی مواد بہت سارے پروفیشل افراد کو اپنے ورکنگ کمپیوٹر میں مزاحیہ ویڈیوز، تصاویر یا مواد محفوظ کرنے کا شوق ہوتا ہے، کیوں کہ وہ بوریت کے وقت اس مواد سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ تاہم ماہرین کہتے ہیں کہ انکشافات پر مبنی یا مزاحیہ مواد کو بھی ورکنگ کمپیوٹر میں محفوظ نہیں کرنا چاہئیے، اس سے دوسروں کو شخصیت پر سوالات اٹھانے کا موقع ملتا ہے۔

رازدارانہ مواد رازدارانہ مواد سے مراد ایسی چیزیں یا معلومات ہیں، جو آپ کام کے دوران یا فارغ وقت میں انٹرنیٹ یا دفتر کے سسٹم سے نکال کر اپنے ورکنگ کمپیوٹر میں اس غرض سے محفوظ کرتے ہیں کہ آپ کو کسی وقت یہ معلومات کام آئیں گی۔ کمپنی کے افسران یا قواعد اس بات کی اجازت فراہم نہیں کرتے کہ پروفیشنل افراد رازدارانہ مواد کو سسٹم سے نکال کر اپنے مقصد کے لیے محفوظ کریں۔نیچے سکرول کریں اور زندگی بدلنے والی پوسٹس پڑھیں۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎