دماغ کو کمپیوٹر بنانے کا راز

  جمعرات‬‮ 7 جون‬‮ 2018  |  14:46

دماغ کو کمپیوٹر اور جسم کو لوہا بنادینے والا فارمولہ:محترم حکیم صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! میری بیوی کو شوگر کی شکایت ہوئی۔ ان دنوں ہم دونوں میاں بیوی اپنی بڑی بیٹی کے ہاں ہری پور ہزارہ میں مقیم تھے حویلیاںمیں ایک حکیم کالا خان صاحب کا علاج شروع کیا۔جس سے شوگر کنٹرول ہوگئی۔ انہوں نے یہ نسخہ مجھے تحفہ میں دیا میں نے اس کو اپنے پوتوں کیلئے تیار کیا بے حد مفید پایا۔

کئی حضرات کو لکھ کردیا انہوں نے بھی اس سے فائدہ اٹھایا۔ آج یہ نسخہ میں آپ کےرسالہ عبقری کی معرفت

مخلوق خدا کی نذر کرتا ہوں تاکہ طالب علم اور ہر شخص اس سے فائدہ اٹھا سکے اور میرے لیے صدقہ جاریہ ہو۔ نسخہ درج ذیل ہے۔ ھوالشافی: نمبر 1۔ دیسی مرغی کے انڈے (یاد رہے کہ عموماً دکانوں سے لیے ہوئے دیسی مرغی کے انڈےدیسی نہیں ہوتے‘اپنی نگرانی میں دیہاتی مرغی کے دیسی انڈے لیے جائیں) 24 عدد‘ 2۔ کالےچنے بھنےہوئے 250 گرام‘ 3۔الائچی چھوٹی سبز 10 گرام‘ 4۔ میٹھے باداموں کی گریاں 250 گرام‘ 5۔ پستہ 100 گرام‘ 6۔ چاروں مغز 100 گرام‘ 7۔ چینی ایک کلو اگر دیسی شکر ہوجائے تو اس سے بہتر ہے۔ 8۔ گوند پھَلائی 250 گرام(پنساری کو یہی چیز بتائیں تو وہ یہی گوند دے دے گا) ‘ 9۔ دودھ کا کھویا 500 گرام‘ 10۔ دیسی گھی ایک کلو۔

بنانے کاطریقہ: نمبر دو تا نمبر سات اشیاء کو خوب باریک پیس لیں اب ایک بڑے برتن میں انڈے توڑ کر پھینٹ لیں جب انڈے اچھی طرح پھٹ جائیں تو نمبر دو تا نمبر سات کا سفوف انڈوں میں ڈال کر اچھی طرح پھینٹیں۔ گوند پھَلائی کو علیحدہ پیس لیں۔ اب کسی بڑے برتن میں گھی کو آگ پر رکھیں۔ گھی جب سرخ ہو تو گوند پھَلائی کو ڈال دیں جب گوند پھَلائی کا رنگ سرخ ہو تو انڈوں والا مکسچر ڈال کر چمچ سے ہلاتے رہیں جب گھی علیحدہ ہونا شروع ہوجائے اور ہر چیز ریزہ ریزہ ہوکر علیحدہ نظر آنے لگے تو دودھ کا کھویا ٹکڑے ٹکڑے کرکے ڈال دیں اور اس کھوئے کو حلوے میں حل کریں حتیٰ کہ اتنا حل کریں کہ کھوئے کی سفیدی ختم ہوجائے اور اس کےا ندر کی نمی گھی میں جذب ہوکر کھویا بھی حلوے کی شکل اختیار کرلے۔تب اتار لیں‘ حلوہ تیار ہے۔

ٹھنڈا کرکے صرف اور صرف شیشے کے مرتبانوں میں چاہے بڑے ہوں یا چھوٹے ڈال کر محفوظ رکھیں صرف ناشتے کے وقت ایک چمچ رائس اسپون یعنی چاول والا گرم قہوہ یا دودھ پتی سے کھالیں‘ انشاء اللہ بھولی ہوئی باتیں بھی یاد آجائیں گی جو پڑھا وہ بھی نہیں بھولے گا اور دماغ کو کمپیوٹر کردے گا۔نوٹ: یہ کمپیوٹر حلوہ اگرسردیوں میں کھائیںتو اس کا اثر عمر بھر رہے گا اس کو تالے میں رکھیں جس نے کھایا وہ چٹ کرجائے گا۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎