Android AppiOS App

اللہ تعالی نے ہم جنس میں کشش کیوں پیدا کی ہے ؟ حضرت علیؓ کی بہترین مثال

  پیر‬‮ 4 جون‬‮ 2018  |  15:33

ایک عورت سخت پریشان ‘بد حواس امیر المومنین حضرت علیؓ کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئی اور عر ض کیا یا امیر المومنین ‘میری مدد فرمائیے ۔دنیا میری نظروں میں اندھیرہے ۔کچھ سمجھ میں نہیں آتا کیا کروں ۔آپؓ نے فرمایا ’’گھبرا مت ۔خدا پر بھروسا رکھ ‘اور بتا کیا مشکل ہے ؟‘‘عورت نے کہا ’’میرا کم سن بچہ نالے پر چڑ ھ گیا ہے ۔بہت بلایا ‘اشارے کیے ‘ڈرایا ‘دھمکایا ‘پیار سے کہا ‘لیکن وہ ایک نہیں سننتا ۔اگر اسے وہیں چھوڑتی ہوں تو خدشہ کیا ‘یقین ہے کہ گر پڑے گا اور ہڈی پسلی برابر ہوجائے گی ۔میں نے بہت بہلایا پھسلایا مگر وہ خطرے ہی کی طرف بڑھا جارہا ہے آپ مشکل کشا ہیں ‘واسطے خدا کے مجھ غریب کی مدد فرمایئے ۔دل کانپتا ہے

کہ یہ ثمر محبت کہیں ضائع نہ ہو ۔

امیری المومنین نے ارشاد فرمایا ’’آسان تدبیر یہ ہے کہ اس کے ہم سن کسی اور بچے کو کوٹھے پر کھڑا کردو تاکہ تمہارا بچہ اپنے ہم جنس کو دیکھے اور نالے سے ہٹ کر اس کی طرف آجائے ‘کیونکہ ہم جنس اپنے ہم جنس سے بے تکلف اور محبوب ہوتا ہے‘‘َاس عورت نے اس ارشادِعالی پر عمل کیا ۔جونہی اس کا ہم سن بچہ کوٹھے پر آیا ‘عورت کا بچہ فوراََ ہنسا اور خوش ہوتا ہوا نالے سے اتر آیا اور یوں اپنی جان گنوانے سے بچ گیا۔ اے عزیز ‘غور کر کہ حق تعالیٰ نے آدمی کی ہدایت کے لیے آدمیوں ہی میں سے رسول کیوں بھیجے ۔

اس کے لیے ہم جنسی کی کشش سے آدمی گمراہی اور کفر کے نالے میں گرنے سے بچے رہیں ۔نبی ؑ اس لیے خیر البشر ہیں اور آپ نے جو فرمایا کہ اے لوگو ‘میں تمہاری ہی مثل ایک بشر ہوں تو اس ارشاد کی حکمت بھی یہی ہے کہ لوگ رسول کو انسان اور آدمی دیکھ کر کھنچے چلے آئیں اور گمراہ نہ ہونے پائیں ۔آدمی کی جگہ اگر کوئی فرشتہ یا جن آتا تو یہ فریفتگی اور کشش نہ رہتی نیچے سکرول کریں اور زندگی بدلنے والی پوسٹس پڑھیں۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎