قومیں ایٹم بم سے نہیں بلکہ غیرت کے بل بوتے ترقی کرتی ہیں

  ہفتہ‬‮ 2 جون‬‮ 2018  |  15:27

ایک صاحب بوکھلائے ہوئے انداز میں گھر داخل ہوئے اور بیگم کو بتایا کہ ڈاکووں نے ان سے بائیک چھین کر مارپیٹ کی اور نقدی وموبائل لوٹ کر لے گئے۔۔۔۔۔۔لیکن آپ کے پاس تو پسٹل بھی تھا۔۔۔۔۔۔بیگم نے حیرت سے پوچھاصاحب نے اطمینان سے شلواری جیب میں سے پسٹل نکالتے ہوئے دراز میں رکھا اور بولے۔۔۔۔" خدا کا شکر ہے اس پر کمینوں کی نظر نہیں پڑی"

کچھ یہی حال ہمارے اسلامی جمہوریہ پاکستان کا ہے جہاں بلوچستان میں بھارتی ایجنسیاں گھسی ہیں، قبائلی علاقے آرمی آپریشنز اور امریکی ڈرونز کی زد میں ہیں، سندھ اور پنجاب

میں آستین کے پالے اورشر پسندملک کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے درپے ہیں، کشمیر ہے کہ ہاتھوں سے نکلا جارہا ہے،

بچے کھچے ملک کو کرپٹ سیاستدان نوچنے کھسوٹنے میں مصروف ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔اس سب کے باوجود ہم اس بات پر اتراتے نہیں تھکتے کہ شکر ہے ہمارے ایٹمی اثاثے دشمن کی دستبرد سے محفوظ ہیں۔۔!!پسِ تحریر: قومیں ایٹم بم سے نہیں بلکہ غیرت کے بل بوتے ترقی کرتی ہیں۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎