گناہوں کا زہر

  ہفتہ‬‮ 2 جون‬‮ 2018  |  15:12

ایک مرتبہ میں جنوبی افریقہ میں کیپ ٹاؤن کے علاقے میں ریل گاڑی پر سفر کررہا تھا۔راستے میں ایک جگہ پہاڑی علاقے میں گاڑی رک گئی،ہم نماز کیلئے نیچے اترے۔وہاں میں نے ایک انتہائی خوبصورت پتوں والا پودا دیکھا، وہ پودا حسین و جمیل معلوم ہورہا تھا۔ بے اختیار دل چاہا کہ اس کے پتے توڑوں۔میں نے جیسے ہی پتے کو توڑنے کیلئے ہاتھ بڑھایا‘ میرے رہنما ایک دم زور سے چیخ پڑے کہ حضرت !اسے ہاتھ مت لگائیے گا۔میں نے پوچھا،کیوں؟

انہوں نے بتایا کہ یہ بہت زہریلی جھاڑی ہے۔ اس کے پتے دیکھنے میں تو

خوش نما ہیں لیکن یہ اتنا زہریلا ہے کہ اسےچھونے سے انسان کے جسم میں زہر چڑھ جاتا ہے اور جس طرح بچھو کے ڈسنے سے زہر کی لہریں اٹھتی ہیں اس طرح اسے چھونے سے بھی جسم میں زہر کی لہریں اٹھتیہیں۔میں نے کہااللہ کا شکرہےکہ میں نے ہاتھ نہیں لگایا اور پہلے سے معلوم ہوگیا۔ یہ تو بڑی خطرناک چیز ہے۔ پھرمیں نے ان سے کہا’’یہ تو بڑا خطرناک معاملہ ہے‘‘ آپ نے مجھے تو بتادیا جس کی وجہ سے میں تو بچ گیا لیکن اگر کوئی انجان آدمی جاکر اسے ہاتھ لگائے تو وہ تو مصیبت اور تکلیف میں مبتلا ہوجائے گا۔اس پر انہوں نے اس سے بھی زیادہ عجیب بات بتائی۔

وہ یہ کہ اللہ تعبلو کی قدرت کا عجیب کرشمہ ہے کہ جہاں کہیں یہ زہریلی جھاڑی ہوتی ہے اسی کی جڑ میں آس پاس لازماً ایک پودا اورہوتا ہے۔ لہٰذا اگر کسی شخص کا ہاتھ اس زہریلے پودے پر لگ جائے تو وہ فوراً اس دوسرے پودے کے پتے کو ہاتھ لگادے تو اسی وقت اس کا زہرختم ہوجائے گا۔ چنانچہ انہوں نے اس کی جڑ میں وہ دوسرا پودا بھی دکھادیا جو اس کاتریاق ہے۔بس یہی مثال ہمارےگناہوں اور توبہ کی ہے جہاں کہیں گناہ کا زہر چڑھ جائے تو فوراً توبہ و استغفار کا تریاق استعمال کرنا چاھیئے..!!.دن کی بہترین پوسٹ پڑھنے کے لئے لائف ٹپس  فیس بک پیج پر میسج بٹن پر کلک کریں

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎