چھ مہینے تک بھینس کی خدمت کرتے رہو

  جمعہ‬‮ 1 جون‬‮ 2018  |  13:38

ایک جٹ بابا بلھے شاہ رحمتہ اللہ علیہ کے پاس آیا-کہنے لگا دنیا داری زیادہ نہیں جانتا، عشق حقیقی سمجھنا ہے-بابا جی نے کہا یہ بتاؤ کے دنیا میں سب سے زیادہ محبت کس سے کرتے ہو؟جواب دیا-اپنی بھینس سے کرتا ہوں-بابا جی نے کہا-آج سے تمھارا سبق یہی ہے کہ اسے دیکھتے رہو، چھ مہینے تک-“بندہ خوش ہوگیا-چھ مہینے کے بعد حاضر ہوا تو بابا جی نے پوچھا کہ “ کون؟ ”اس نے کہا “جٹ”-بابا جی نے پھر حکم کیا کیا-جاؤ اور چھ مہینے بعد آنا-

جس دن وہ بابا جی کو ملنے آیا تو دروازے

سے سر ٹکرا کر سے سر ٹکرا کر واپس ہو جاتا اندر نہیں جا رہا تھا-بابا جی نے اس سے پوچھا-“بھائی! اندر کیوں نہیں آتے؟”کہنے لگا-“بابا جی! اندر کیسے آؤں، میرے دونوں سینگ اس دروازے میں پھنس جاتے ہیں-“بابا جی نے ہنستے ہوئے کہا-“جاؤ! آج تمھارا سبق پورا ہوا-رانجھا رانجھا کر دی نی میں آپے رانجھا ہوئی.عشق حقیقی یہی ہے کہ اپنی ذات کی نفی ہو جائے

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎