Android AppiOS App

جاپانی سائنسدانوں نے درجہ حرارت کی نئی حقیقت دریافت کر لی

  جمعرات‬‮ 24 مئی‬‮‬‮ 2018  |  13:03

جاپان کے تحقیقاتی مرکز کے سائنسدانوں نے دعوی کیا ہے کہ انھوں نے درجہ حرارت کی ایک نئی حقیقت دریافت کر لی ہے۔ جاپان کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مٹیریلیز سائنس کی ایک ٹیم نے انگریزی حرف یو کی شکل کے مقناطیسی نکل میں سے بجلی گزرنے کی صورت میں درجہ حرارت میں تبدیلی کی پیمائش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق دھاتی ٹکڑے میں خم آنے پر درجہ حرارت میں ہلکی سے کمی بیشی واقع ہوتیہے۔سائنسدانوں کو یہ بھی پتہ چلا ہے کہ بجلی کے تیز بہاؤ سے کمی بیشی میں فرق زیادہ ہوتا ہے۔ اس سے چاس

قبل بھی ایسی پیشنگوئی کی گئی تھی، لیکن اس کا پہلی بار مشاہدہ اب کیا گیا ہے۔ٹیم کے سربراہ کین اچی اوچیدا کا کہنا ہے کہ کولنگ

کے عمل میں کسی تھرتھراہٹ اور شور کے بغیر کامیابی حاصل کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس نظام سے درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے میں انقلاب آسکتا ہے۔توقع ہے کہ اس تحقیق کے نتیجے میں کمپیوٹر کولنگ کی ٹیکنالوجیز کے شعبے میں اعلی تحقیق میں مدد ملے گی۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎