چينى کے برابر مکھن کا وزن

  منگل‬‮ 22 مئی‬‮‬‮ 2018  |  15:52

ایک کسان کی بیوی نے جو مکھن کسان کو تیار کر کے دیا تھا وہ اسے لیکر فروخت کرنے کے لئے اپنے گاؤں سے شہر کی طرف روانہ ہو گیا، یہ مکھن گول پیڑوں کی شکل میں بنا ہوا تھا اور ہر پیڑے کا وزن ایک کلو تھا۔ شہر میں کسان نے اس مکھن کو حسب معمول ایک دوکاندار کے ہاتھوں فروخت کیا اور دوکاندار سے چائے کی پتی، چینی ، تیل اور صابن وغیرہ خرید کر واپس اپنے گاؤں کی طرف روانہ ہوگیا۔ کسان کے جانے کے بعد دوکاندار نے مکھن کو فریزر میں رکھنا شروع کیا

، اسے

گزرا کیوں نہ ایک پیڑے کا وزن کیا جائے ۔ وزن کرنے پر پیڑا 900گرام کا نکلا ، حیرت و صدمے سے دوکاندار نے سارے پیڑے ایک ایک کر کے تول ڈالے ، مگر کسان کے لائے ہوئے سب سب پیڑوں کا وزن ایک جیسا اور 900، 900گرام ہی تھا۔ اگلے ہفتے کسان حسب سابق مکھن لیکر جیسے ہی دوکان کے تھڑے پر چڑھا، دوکاندار نے کسان کو چلاتے ہوئے کہا کہ وہ دفع ہو جائے۔کسی بے ایمان اور دھوکے باز شخص سے کاروبار کرنا اس کا دستور نہیں ہے ۔ 900گرام مکھن کو پورا ایک کلو گرام کہہ کر بیچنے والے شخص کی وہ شکل دیکھنا بھی گوارا نہیں کرتا۔ کسان نے یاسیت اور افسردگی سے دوکاندار سے کہا؛ میرے بھائی مجھ سے بد ظن نہ ہو ہم تو غریب اور بے چارے لوگ ہیں، ہمارے پاس تولنے کے لئے باٹ خریدنے کی استطاعت کہاں ؟ ّآپ سے جو ایک کلو چینی لیکر جاتا ہوں اسے ترازو کے ایک پلڑے میں رکھ کر دوسرے پلڑے میں اتنے وزن کا مکھن تول کر لے آتا ہوں۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎