Android AppiOS App

لیلیٰ او لیلیٰ پر رقص کرنیوالی ائیر ہوسٹس کی قسمت جاگ اٹھی ،ایسی آفر ہوگئی کہ خود اس نے بھی کبھی سوچا نہ ہوگا

  پیر‬‮ 14 مئی‬‮‬‮ 2018  |  12:38

پی آئی اے ریفرنڈم جیتنے کی خوشی میں رقص کرنے والی ائیرہوسٹس کا جشن کام دکھا گیا اورانہیں ایسی پیشکش کر دی گئی ہے کہ خود ان کے بھی وہم و گمان میں نہ تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے ریفرنڈم جیتنے کی خوشی میں رقص کرنے والی ائیرہوسٹس کے چرچے فلم انڈسٹری میں بھی شروع ہو گئے ہیں اور لیلیٰ او لیلیٰ پر رقصکرنے والی ائیرہوسٹس کو فلم کی پیشکش کر دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق فلم کی پیشکش کرنے والے ہدایتکار مسعود بٹ ہیں جن کا کہنا ہے کہ وہ رقص کرنے والی ائیرہوسٹس کو فلم

پیشکش کرتے ہیں اور اگر دل چاہے تو قبول بھی کی جا سکتی ہے۔واضح رہے کہ پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس کے رقص کی ویڈیو نے

سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی تھی۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎