!تمہارا ایک چھوٹا سا عمل تمہاری تقدیر پلٹ سکتا ہے

  منگل‬‮ 30 جنوری‬‮ 2018  |  15:00

ایک شخص گوشت کو فریز کرنے والے کارخانہ میں کام کرتا تھا۔ایک دفعہ کارخانہ بندہونے سے پہلے اکیلا گوشت کو فریز کرنے والے حصہ میں چکر لگانے گیا تو غلطی سے دروازہ بندہو گیا اور وہ اندر برف والے حصے میں پھنس گیا۔چْھٹی کا وقت تھا اور سب کام کرنے والے لوگ گھروں کو جا رہے تھے کوئی بھی متوجہ نہ ہوا کہ وہ اندر پھنس گیاہے۔ وہ سمجھ گیا کہ دو یا تین گھنٹوں بعد اس کا بدن برف بن جائے گا۔ اب جب موت یقینی نظر آنے لگی تو خدا کو یاد کرنے لگا اپنے گناہوں

کی معافی چاہی اور خدا سے کہا کہ اے یونس کو مچھلی کے پیٹ اور یوسف کو جیل سے نجات دینے والے اگر میں نے زندگی میں کوئی ایک کام بھی فقط تیری خشنودی کیلئے انجام دیا ہیتو اس کے صدقے مجھے اس قید سے رہائی عطاء فرما , وعدہ کرتاہوں اسکو مرتے دم تک انجام دیتا رہوں گا اور اس کی آنکھوں سے آنسو نکلنے لگے ۔

ایک یا دو گھنٹے ہی گزرے تھے کہ اچانک سردخانے کا دروازہ کھلا، چوکیدار بھاگتاہوا آیا اور اس شخص کو اٹھا کر باہر نکالا اور گرم ہیٹر کے پاس لے آیا جب اس کی حالت کچھ بہترہوئی تو اس نے چوکیدار سے پوچھا تم کیسے وہاں آئے ؟چوکیدار بولا کہ جناب مجھے 20 سال ہو چکے ہیں اس کارخانہ میں کام کرتے ہوئے،ہر روز سینکڑوں مزدور اور آفیسر کارخانہ میں آتے اور جاتے ہیں

لیکن تم ان چند افراد میں سے ہو جو جب بھی کارخانہ میں داخل ہوتے ہو تو مجھے مسکرا کر سلام کرتے اور احوال پرسی کرتے ہو اور نکلتے ہوئے آپ کا خدا حافظ کرنا میری سارے دن کی تھکاوٹ دور کر دیتاہے۔جب کہ اکثر لوگ میرے پاس سے یوں گزر جاتے ہیں کہ جیسے میں ہوں ہی نہیں, جبکہ تم وہ شخص ہو جس کے نزدیک میرا بھی کوئی وجودہے آج بھی گذشتہ دنوں کی طرح میں نے آپ کا سلام تو سنا لیکن خداحافظ کہنے کیلئے منتظر رہا, جب زیادہ دیرہو گئی تو میں آپ کو تلاش کرنے چل پڑا کہ کہیں آپ کسی مشکل میں گرفتار نہ ہو گئے ہوں۔وہ شخص حیران ہو گیا کہ کسی کو سلام کرنے اور خدا حافظ کہنے جیسے چھوٹے سے کام کیوجہ سے آج اسکی جان بچ گئی ہے۔

دن کی بہترین پوسٹ پڑھنے کے لئے لائف ٹپس فیس بک پیج پر میسج بٹن پر کلک کریں

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎