پاکستان کے 4 امیر ترین انسان

  جمعرات‬‮ 18 جنوری‬‮ 2018  |  12:41

گزشتہ چند سالوں سے پاکستان دہشت گردی کا شکار ہے اور اسی وجہ سے یہ کوئی خاص ترقی بھی نہیں کرسکا اور تاحال اس کا شمار دنیا کے غریب ممالک میں کیا جاتا ہے۔ لیکن اس کے باوجود پاکستان سے تعلق رکھنے والی چند امیر ترین شخصیات اب بھی ایسی موجود ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت کئی بلین ڈالر بنتی ہے۔آئیے پاکستان کی  4 سرفہرست امیر ترین شخصیات پر ایک نظر ڈالیں۔

شاہد خان آپ کو شاید توقع ہوگی کہ پاکستان کا امیر ترین فرد کوئی سیاستدان ہوگا لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے کیونکہ پاکستان کی

امیر ترین شخصیات کی اس فہرست میں سب سے پہلی پوزیشن پاکستانی نڑاد امریکی بزنس مین شاہد خان کو حاصل ہے۔ شاہد خان امریکی نیشنل فٹ بال لیگ کی ٹیم جیکسن ول جیگوار کے مالک ہیں۔

اس کے علاوہ شاہد خان آٹو پارٹس کی مینوفیکچرنگ کے کاروبار سے بھی وابستہ ہیں۔ شاہد خان کے اثاثوں کی مالیت 3.8 بلین ڈالر ہے۔ شاہد خان دنیا کی امیر ترین افراد کی فہرست میں 490 نمبر پر ہیں۔

میاں محمد منشا امیر ترین افراد کی اس فہرست میں دوسرا نمبر مسلم کمرشل بینک آدم جی گروپ اور نشاط گروپ کے چئیرمین اور چیف ایگزیکٹو کو حاصل ہے۔ میاں محمد منشا کا شمار پاکستان کی بااثر ترین شخصیات میں ہوتا ہے۔ اور ان کے اثاثوں کی مالیت 2.5 بلین ڈالر ہے جبکہ دنیا کی امیر ترین شخصیات کی فہرست میں میاں محمد منشا  کو937واں نمبر حاصل ہے۔

انور پرویز انور پرویز بیسٹ وے گروپ کے بانی اور چئیرمین ہیں۔ یہ پاکستان کا دوسرا بڑا سیمنٹ کی پیداوار کرنے والا گروپ ہے۔ اس کے علاوہ یہ گروپ برطانیہ کے 16ویں بڑے کیش اینڈ کیری آپریٹر ہونے کا اعزاز بھی رکھتا ہے۔ اس گروپ کے چئیرمین انور پرویز یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے ڈپٹی چئیرمین بھی ہیں .انور پرویز کو پاکستان کی ایک عظیم کاروباری شخصیت کے طور پر جانا جاتا ہے اور ان کے اثاثوں کی مالیت 1.5 بلین ڈالر ہے۔

ملک ریاض ملک ریاض پاکستان کی سب سے مقبول ترین شخصیات میں سے ایک ہیں۔ اور یہ ایشیا کی سب سے بڑی اور بہترین رئیل اسٹیٹ کمپنی کے مالک ہیں اور انہیں سب سے زیادہ بحریہ ٹاؤن کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔ ملک ریاض پاکستان کی ایک امیر ترین شخصیت ہیں اور ان کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 1 بلین ڈالر کے اردگرد ہے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎