بل گیٹس

  جمعرات‬‮ 18 جنوری‬‮ 2018  |  10:28

جب تم ہمت ہارنے لگو تو سوچنا کہ تم نے شروع کس وجہ سے کیا تھا

خاموشی غصے کا بہترین علاج ہے۔افضل انسان وہ ہے جو اپنی اصلاح کی کوشش کرتا ہے۔جو یہ سوچ کر لڑے کہ میں ہار جاؤں گاتو وہ ضرور ہار جائے گا۔زندگی کا سب سے مشکل کام اپنے علم پر عمل کرنا ہے۔اگر غرور کوئی علم ہوتا تو اسکے سندیافتہ بہت ہوتے ۔کوئی بھی قوم قبیلے یا برادری اچھی یا بری نہیں ہوتی‘ ہر انسان اپنی ذات کی حد تک اچھا یا برا ہوتا ہے۔پرانا تجربہ نئی تعبیر کی بنیاد ہے۔صلہ رحمی میں سب

سے پہلے آپ کی والدہ پھر آپ کی والدہ پھر اس کے بعد آپ کا والد اور پھر دوسرے قریبی حق دار ہیں۔

صدقہ تمہیں ہزار آفتوں مصیبتوں پریشانیوں اور امتحان کے کٹھن مراحل سے نجات دلاتا ہے‘ مسکراہٹ بھی بہترین صدقہ ہے۔فکر کے درخت کو صبر کا پانی دیتے رہنا چاہئے تاکہ آنے والی نسلیں خوشحال زندگی بسر کر سکیں۔زندگی گزارنے کا صیح لطف اسی میں ہے کہ آپ کا دل محبت اور دماغ عقل سے بھرا ہو۔بلندی سے کھڑے ہو کر نیچے حقارت سے مت دیکھیں بلکہ یہ سوچیں کہ کبھی آپ بھی نیچے کھڑے تھے۔کسی پر کیچڑ مت اچھا لو اس سے دوسروں کے کپڑے خراب ہوں یا نہ ہوں پر تمہارے ہاتھ ضرور خراب ہو جائیں گے۔مانگو گے تو تمہیں دیا جائے گا‘ ڈھونڈو گے تو پاؤ گے اور دروازہ کھٹکھٹاؤ گے تو وہ تمہارے لئے کھولا جائے گا۔علم ایسا بادل ہے جس سے رحمت ہی رحمت برستی ہے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎