Android AppiOS App

پرلطف واقعات

  بدھ‬‮ 17 جنوری‬‮ 2018  |  15:16

امام شعبیؒ کے پاس ایک شخص مسئلہ پوچھنے آیا کہ میں نے ایک عورت سے شادی کی ہے جو لنگڑی نکلی ہے تو کیا میں اس کو واپس کر سکتاہوں؟آپ نے فرمایا کہ اگر تو اس کے ساتھ ریس لگانا چاہتاہے تو پھر بیشک واپس کر دے۔امام شعبیؒ سے ایک آدمی نے پوچھا کہ کیا احرام والا شخص اپنے بدن کو خارش کر سکتا ہے؟آپ نے فرمایا کہ ہاں بالکل کر سکتا ہے‘ سوالی نے

پوچھا کہ کس حد تک کر سکتا ہے؟ امام شعبی ؒنے فرمایا کہ جب تک اس کی ہڈیاں نظر آنا شروع ہو جائیں۔امام شعبیؒ سے سوال کیا گیا کہ داڑھی پر مسح کیسے کرنا چاہیے؟ آپ نے جواب دیا کہ انگلیوں سے خلال کرنا چاہئے‘ اس پر اس نے کہا کہ اس میں

شک رہتا ہے کہ شاید ٹھیک طریقے سے گیلی نہ ہوئی ہو؟ اس پر آپ نے فرمایا کہ ایسی صورت میں داڑھی کو ابتدائی رات میں ہی بھگو دینا چاہئے۔امام ابوحنیفہؒ کے پاس ایک شخص مسئلہ پوچھنے آیا کہ جب نہر میں نہایا جائے تو منہ قبلے کی طرف کرنا چاہیے یا دوسری طرف؟ آپ نے فرمایا کہ بہتر ہے منہ کپڑوں کی طرف رکھنا چاہئے تا کہ کوئی چرا کر نہ لے جائے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎