بادشاہوں کے لئے کون سی چیز زیادہ ضروری ہے؟

  بدھ‬‮ 17 جنوری‬‮ 2018  |  12:03

سکندر بیٹھا تھا اور اسکا استاد ارسطو ٹہل ٹہل کر اسے علم ودانش کی باتیں بتا رہا تھا ۔سکندر اپنے مستقبل میں کھویا ہوا سوالات کر کے ان کے جوابات ذہن نشین کر رہا تھا۔اچانک سکندر نے اپنی دانست میں نہایت اہم سوال کرڈالا’

’استاد محترم ،بادشاہوں کے لئے کون سی چیز زیادہ ضروری ہے عدل یا شجاعت؟‘‘۔ارسطو ایک لمحے کو رکا اور سکندر کو شفقت سے دیکھتے ہوئے بولا’’جو بادشاہ عدل کرتا ہے اسے شجاعت کی ضرورت نہیں رہتی‘‘

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎