دنیا کا وہ ناکام ترین کھلاڑی جس نے کبھی کوئی سکور نہ بنایا اور اس کی ٹیم میں شمولیت پر سب نے احتجاج کیا مگر وہ اگلے 5 پانچ میچوں میں ایسا کونسا شاندا ر ریکارڈ قائم کر گیا جو آج تک کوئی نہ توڑ سکا!!

  منگل‬‮ 16 جنوری‬‮ 2018  |  15:59

3 جنوری 1949کو سر ایورٹن ویکس نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں مسلسل 5 اننگز میں سنچری بنانے کا انوکھا کارنامہ انجام دیا۔ ان کا 68 سالہ پرانا ریکارڈ آج بھی قائم ہے اور مزے کی بات ہے ان پانچ مسلسل سنچریوں سے پہلے ان کے کھاتے میں ایک بھی اسکور درج نہیں تھا۔ان 5 اننگز سے پہلے انہوں نے ٹوٹل 5 اننگز میں صرف 152 رنز بنا رکھے تھے اور جب انہیں ٹیم میں شامل کیا گیا تو تماشائیوں نے بہت احتجاج کیا۔

انگلینڈ کی بیٹنگ کے دوران ان کےخلاف باقاعدہ جملے کسے جاتے رہے لیکن

اس کا جواب انہوں نے 141 رنز کی بہترین اننگز کھیل کر دیا اور پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا(اس اننگز میں صفر پر ان کا کیچ بھی چھوٹا تھا)۔اگر انڈیا کے خلاف چنائے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں وہ 90 پر رن آوٹ نہ ہوجاتے تو چھٹی مسلسل سنچری بھی بنا لیتے۔ان سے پہلے 4 مسلسل سنچریوں کا ریکارڈ آسٹریلیا کے جیک فینگلٹن اور ساؤتھ افریقہ کے ایلن میلوائل کے پاس تھا۔ بعد میں راہول ڈراوڈ ہی 4 مسلسل اننگز میں سنچری اسکور کر سکے ہیں۔ نیچے سکرول کریں اور زندگی بدلنے والی پوسٹس پڑھیں۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎