فارمولا

  جمعہ‬‮ 5 جنوری‬‮ 2018  |  0:31

بی بی سی نے 1999ءمیں نیلسن مینڈیلا کا انٹرویو کیا‘اینکرنے انٹرویو کے دوران نیلسن مینڈیلا سے پوچھا ‘ آپ کے خیال میں سیاستدان اور لیڈر میں کیا فرق ہوتا ہے؟نیلسن مینڈیلا نے مسکراتے ہوئے جوا ب دیا‘ سیاستدان اگلے الیکشن کا سوچتا ہے اور لیڈر اگلی ”نسل “ کا۔ اینکر نے اگلا سوال پوچھا‘ آپ کے خیال غربت کو ختم کرنے کا آسان ترین فارمولا کیا ہے؟ نیلسن مینڈیلا کے چہرے پر پھیلی مسکراہٹ گہری گئی‘ نیلسن مینڈیلا تھوڑی دیر خاموش رہے اور پھر بولے‘ غربت کو ختم کرنے کا سب سے آسان اور موثر طریقہ ایک ہی

ہے اور وہ ہے سستا اور فوری انصاف۔

نیلسن مینڈلا کا کہنا تھا‘ غربت کبھی بھی خیرات سے ختم نہیں کی جا سکتی ‘ اس میں تھوڑی بہت کمی ضرور ہو گی لیکن اگر آپ چاہتے ہیں کہ معاشرے سے یہ ہمیشہ کےلئے ختم ہو جائے تو پھر آپ کو انصاف کو لاگو کرنا ہوگا‘ چھوٹے بڑے اور طاقتور کمزور کی تمیز کئے بغیر آپ کو انصاف پوری طاقت کے ساتھ لاگو کرنا ہوگا۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎