ہمیشہ جوان رہنے کا آسان طریقہ؟

  بدھ‬‮ 3 جنوری‬‮ 2018  |  1:21

اپنے اندر حس مزاح پیدا کرو۔ خود پر ہنسنا سیکھو۔ زندگی کو مزے لے کر گزارو۔ گیت گاؤ، ان پر ناچو۔سب سے پہلے کوئی بھی ایسا کورس کرنا شروع کرو جو تمہارے دماغ کو مصروف رکھے اور تمہیں یہ تسکین دے کہ تم اپنی تخلیقی صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہو۔ پھر اپنے دماغ کو ٹرین کرو کہ ماضی کے بارے میں بالکل نہیں سوچنا۔ وہ سب اچھا تھا یا برا، وہ گزر گیا۔ اسے چھوڑ دو اور بھول جاؤ۔ آج کو خوبصورت بناؤ۔ وہ سب کچھ کرو جو تمہیں لطف دیتا ہے۔مراقبہ کرو۔ زیادہ سے زیادہ ہرے

بھرے باغات میں چہل قدمی کرو۔روز کا معمول بناؤ۔

اگر انسان کسی مذہبی گروپ کا حصہ بن جائے یا کسی تعمیری سلسلے کی کڑی بن جائے تو اس سے بھیاسے روح کی طمانیت ملتی رہتی ہے اور وہ ہمیشہ مطمئن رہتا ہے۔مطمئن انسان ہمیشہ جوان ہی نظر آتا ہے۔ دل بھر کر کھاؤ مگر صرف ایسی خوراک جو نہ موٹاپے کا سبب بنے نہ ٹینشن کا۔ گوشت اور پراٹھے چھوڑ دو۔ فش اور چکن کھاؤ۔ دودھ ، دہی، پنیر بہت مفید ہوتے ہیں۔ دالیں اور لوبیا بھی انسان کو جوان رکھتے ہیں اور فربہ ہونے سے بچاتے ہیں۔ سلاد ، سبزیاں اور پھل بھر بھر کر کھاؤ۔ڈھیر سارا پانی پیا کرو اس سے انسان خوش اور چست رہتا ہے۔

تیراکی، ایروبکس، کسرت اور واک سے انسان بہت خوش و خرم رہتاہے۔ روز کا دو سے تین گھنٹے کا ایکسر سائز کا معمول بناؤ۔ یوگا اور ڈانس بھی بہت اچھے مشغلے ہیں اور ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے بہت موثر ثابت ہوتے ہیں۔دن میں روز کچھ وقت اپنوں کے لیے نکالو۔ ایسے لوگ جو تمہارے ساتھ مخلص ہوں تاکہ تمہیں ان سے بات چیت کر کے مزہ بھی آئے اور تمہارا دن بھی مثبت گزرے۔ہو سکے تو کسی کی مدد کرو۔ جب انسان کسی کی مدد کرتا ہے تو اس سے اسے بہت سکون ملتا ہے۔

بے شک آن لائن یا اصلی زندگی میں ایسے گروپس میں بیٹھا کرو جن کے ساتھ تمہاری ذہنی ہم آہنگی ہو ۔ اس سے بھی انسان کی شخصیت پر بہت مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ٹینشن انسان کی عمر گھٹا دیتی ہے اور بڑھاپا اس پر جلدی ہاوی ہو جاتا ہے۔ ٹینشن سے حد درجہ گریز کرو۔ دالیں کھاؤ، ہلکی اور سادہ غذا کھاؤ تاکہ اچھا محسوس کرو۔ گوشت کا ستعمال کم سے کم کرو۔ اس سے بھی انسان جوان رہتا ہے۔ گھر میں ڈرائی فروٹس زیادہ مقدار میں رکھو۔ جب بھوک لگے تھوڑے سے کھا لو۔ اس سے انسان فربہ نہیں ہوتا اور یکدم بہت زیادہ توانائی جسم کو مل جاتی ہے۔ جوان رہنا بہت آسان ہے اگر انسان اصل میں اپنا خیال رکھے۔ اور لوگ آپ کا کبھی بھی خیال نہیں رکھ سکتے، انسان اپنی ذات سے بہت محبت کرتا ہے۔ یہ فطری عمل ہے۔ اس محبت کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎