معروف پاکستانی چائلڈ سٹار اریشا خان اس وقت کہاں اور کس حال میں ہیں، جان کر حیران رہ جائیں گے

  بدھ‬‮ 27 دسمبر‬‮ 2017  |  3:03

چائلڈ سٹار کے طور پر پاکستان کی سلور سکرین پر جلوہ گر ہونے والی اریشا خان جس نے بہت جلد لوگوں کے دلوں میں گھر بنا لیا آج سترہ سال کی ہو چکی ہیں،اریشا خان ان دنوں پاکستانیڈراموں میں بڑے کردار وں میں نظر آئیں گی۔ اریشا خان کراچی میں پیدا ہوئیں اور جلد ہی پاکستانی ٹیلی ویژن کی سکرین پر بطور چائلڈ سٹار کے طور پر جلوہ گر ہوئیں اور لوگوں کے دلوں میں گھر کر گئیں ۔ ان کے معروف ڈرامہ میں مستانہ ماہی ایسا ڈرامہ تھا جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا

style="text-align: right;">اور پھر ٹی وی ڈرامہ تنہائی ، ملکہ عالیہ ، ابرو، صدقے تمہارےنے انہیں بام عروج پر پہنچادیا۔ ان کے جوہر اس وقت کھل کر سامنے آئے جب وہ سیاسی مزاحیہ پروگرام ہم سب امید سے ہیں کا حصہ بنیں اور نعتیہ مقابلہ واہ واہ سبحان اللہ میں حصہ لیا۔اور یہ اریشا خان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ وہ اس وقت پاکستانی ٹیلی ویژن کے بڑے ناموںکے ہمراہ کام کر رہی ہیں جن میں صبا حمید ، عائشہ عمر، اظفر رحمان، فہد مصطفیٰ، فیصل قریشی، ماریہ واسطی، ماہرہ خان اور عدنان ملک شامل ہیں۔ ان کی بہن سارہ رضی اس وقت ڈراموں اور کمرشلز میں نظر آرہی ہیں۔ سارہ رضی اس وقت مالکن اور لوٹ کے چلے آنا کا حصہ ہیں۔ وہ ٹی وی کمرشل جن میں بچوں کی مصنوعات اور اشیا شامل ہوتی ہیں کیلئے ایک معروف چہرہ سمجھی جاتی ہیں۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎