اچھی صحت کا نسخہ

  جمعرات‬‮ 21 دسمبر‬‮ 2017  |  21:47

حجاج بن یوسف کے دور میں دنیا کا ایک نامور معالج گزرا ہے‘شیب بن زید‘ حجاج نے اس سے اچھی صحت کا نسخہ لکھوا لیا۔ یہ نسخہ اس کی پوری طبی زندگی کا نچوڑ تھا‘ معالج نے حجاج کو بتایا*۔۔۔گوشت صرف جوان جانور کا کھاؤ خواہ دس دن کے بھوکے ہی کیوں نہ ہو۔*۔۔۔جب دوپہر کا کھانا کھاؤ تو تھوڑی دیر سو جاؤاور شام کا کھانا کھا کر تھوڑی دور پیدل چلوخواہ تمہیں کانٹوں پر چلنا پڑے۔ *۔۔۔پیٹ کی پہلی غذا جب تک

ہضم نہ ہو جائے دوسرا کھانا نہ کھاؤ خواہ تمہیں تین دن لگ جائیں۔*۔۔۔جب تک

واش روم(بیت الخلاء) نہ جالو سونے کے لیے بستر پر نہ جاؤخواہ تمہیں ساری رات کیوں نہ جاگنا پڑے۔*۔۔۔پھلوں کے نئے موسم میں پھل کھاؤ‘موسم جانے لگے تو پھل کھانا چھوڑ دوخواہ تمہارے لیے کھانے کے لیے کوئی اور چیز دستیاب نہ ہو۔*۔۔۔اور کھانا کھا کر پانی پینے سے بہتر ہے تم زہر پی لو‘ورنہ کھانا ہی نہ کھاؤ۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎