Android AppiOS App

’’جاپان کینیڈا اور یورپین ممالک میں اوسط عمر 80-90 سال‘‘ پاکستان سمیت دیگر ممالک 45سے 46سال کیوں ہے؟ ماہرین کی حیران کن تحقیق

  پیر‬‮ 18 دسمبر‬‮ 2017  |  23:12

حفظان صحت کے اصولوں پر عملدرآمد، انفیکشن اور ٹراما کنٹرول کرکے عام لوگوں کی اوسط عمر میں اضافہ ممکن ہے، جاپان،کینیڈا اور مغربی ممالک میں لوگوں کی اوسط عمر 80-90سال ہے جبکہ پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک میں یہ اوسط عمر 45-46سال ہے جس میں کمی واقع ہورہی ہے، وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق ہسپتالوں میں انفیکشن کنٹرول، ہاسپیٹل ویسٹ مینجمنٹ اور صفائی کے اعلی معیار کو برقرار رکھنے کے لئے جدید طریقے اپنائے جارہے ہیںجس میں ترکی کے پبلک ہیلتھ ایکسپرٹس معاونت کررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پرنسپل علامہ اقبالمیڈیکل کالج/جناح ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر راشد ضیاء نے ورلڈ ہینڈ ہائی جین ڈے کے حوالے سے کالج میں منعقدہ واک اور ہسپتال میںانفیکشن کنٹرول ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا- میڈیکل

سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سہیل ثقلین ، ترکی کے پبلک ہیلتھ ایکسپرٹس ڈاکٹر فتح کرادڈیمر ، ڈاکٹر ممت تسکین کے علاوہ اسٹاف ڈاکٹرز اور نرسز نے واک میں شرکت کی- پروفیسر راشد ضیاء نے کہا کہ انفراسٹرکچرل ڈویلپمنٹ اور جدید تشخیصی آلات کے ساتھ ڈاکٹرز اور نرسز کے رویوں اور جذبہ میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے-

انہوں نے کہا کہ مریض کے ساتھ ڈاکٹر اور نرسز کا رویہ ایسا ہونا چاہیے جیسا کہ قریبی عزیز کے ساتھ ہوتا ہے- انہوں نے کہا کہ کوالٹی ٹریٹمنٹ ضرور ی ہے تاکہ مریض کو احساس ہو کہ وہ محفوظ ہاتھوں میں ہے- ڈاکٹر راشد ضیاء کا کہنا تھا کہ دوسروں سے حسن سلوک اور اپنی مٹی کا قرض اتارنے کی لگن ہی زندگی کی اصل بنیاد ہے- انہوں نے کہا کہ انفیکشن کنٹرول کے لئے ہاتھوں کی صفائی اور صابن سے ہاتھ دھونے کی عادت پختہ کرنے کی ضرورت ہے- فیڈر کا استعمال کم کرکے اور بریسٹ فیڈنگ کو رواج دے کر بچوں میں انفیکشن کو کم کرکے ان کی زندگیاں بچائی جاسکتی ہیں-میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جناح ہسپتال ڈاکٹر سہیل ثقلین نے تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎