Android AppiOS App

 ہمیشہ یاد رکھو

  جمعہ‬‮ 15 دسمبر‬‮ 2017  |  0:28

تم اپنا ماضی کبھی نہیں بدل سکتے، اس پر خوش یا غمگین ہونا بے وقوفی ہے۔کسی کی تمہارے بارے میں کیا رائے ہے، اس سے اصل زندگی میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ہر ایک کا زندگی کا سفر ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہے، مقابلے کا کوئی فائدہ نہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ سب ٹھیک ہو جاتا ہے اس لیے زیادہ فکر مت کرو۔کوئی تمہارے بارے میں برا سوچ کر یا بول کر اپنا کیریکٹر گراتا ہے، اس سے تمہیں کوئی نقصان نہیں ہوتا۔زیادہ فکروں میں خود کو گھیر کر اپنا وقت برباد مت کرو۔جو جتنا زیادہ سوچتا ہے، اتنا ہی زیادہ اداس ہوتا ہے۔خوشی کا کوئی حقیقی وجود نہیں ہے، یہ انسان کے اندر ہوتی ہے، یا نہیں ہوتی۔ جو لوگ خوش رہتے ہیں، اس کے لیے انہیں

کوئی وجہ نہیں چاہیے ہوتی۔

مثبت سوچ مثبت چیزوں کو جنم دیتی ہے۔مسکراؤ کیونکہ تمہیں دیکھ کر بہت سے لوگ اور بھی مسکرائیں گے اور یہ صدقہ جا ریہ ہے۔شفقت سے پیش آؤ، اس میں کوئی پیسے خرچ نہیں ہوتے اور تم باقیوں کا دل مفت میں جیت لیتے ہو۔ شکست صرف ایک صورت تمہارا مقدر بنے گی اگر تم ہار مان کر کام کاج چھوڑ کر ہا تھ پر ہاتھ دھر کر بیٹھ گئے۔کسی کے ساتھ ظلم ہوتے دیکھو تو کبھی خاموش تماش بین مت بنو کیونکہ تمہاری سوچ بھی نہیں ہے کہ اس ظالم کا اگلا نشانہ تم خود ہو گے اور باقی سب ہمیشہ کی طرح چپ کر کے بیٹھے رہیں گے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎