صرف ایک سٹرنگ پر دھن

  جمعہ‬‮ 1 دسمبر‬‮ 2017  |  11:05

نکولو پیگانینی۔۔بہت معروف اٹالین وائلن پلےئر تھا۔ ساری دنیا میں اس کے شائقین تھے۔ ایک دن اس نے ایک شو کیا اور ہال ہمیشہ کی طرح کچھا کچھ بھرا ہوا تھا۔ اس نے وائلن پر دھن بجانا شروع کی کہ اس کی ایک سٹرنگ ٹوٹ گئی۔ اس نے دھن بجانا جاری رکھا۔ ابھی بجا ہی رہا تھا کہ سٹیج پر ہی دوسری اور تیسری سٹرنگ بھی سارے تماشبینوں کے سامنے ٹوٹ گئی۔ لوگ حیران تھے کہ یہ اب تو کبھی بھی اپنی دھن پوری نہیں کر پائے گا لیکن

وہ اپنی جگہ سے ٹس سے مس نہ

ہوا اور دھن بجاتا رہا، اس کے وائلن کی ساری سٹرنگز ٹوٹ گئیں اور صرف ایک باقی بجی اور وہ اتنا ماہر تھا کہ اس نے ایک سٹرنگ پر پوری دھن بجا لی۔آج بھی دنیا اس کو یاد کرتی ہے۔ جو کرو آخر تک کرو۔ مکمل کرو بیچ میں مت چھوڑو۔ کبھی ہمت نہ ہارو۔ جب تم محنت کرتے ہو تو تمہیں پھل ضرور ملتا ہے، کبھی ایسے بھی لگتا ہے کہ کچھ نہیں ملا مگر اصل میں کسی بھی ناکامی سے جو سبق ملتا ہے وہ کبھی کامیابی سے اخز نہیں کیا جا سکتا تھا۔ ناکامی عاجزی سکھاتی ہے، امید کا سبق دیتی ہے۔ کامیابی کیا سکھاتی ہے، تکبر، غرور اور بیوقوفی۔ ناکامی کو گلے لگاؤ اور اپنی غلطیوں سے سیکھو، کبھی ہمت مت ہارو، اپنے کام میں اتنی محنت کرو کہ مہارت حاصل ہو جائے اور پھر ہر نئی مشکل پر ڈٹ کر بولو: تندی باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لیے

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎